Feb ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • شمالی مقبوضہ فلسطین میں کار دھماکے میں ایک شخص شہید، دو زخمی

صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ گذشتہ رات ایک کار دھماکے میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع حیفا کے قریب کریات یام نامی قصبے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے اس بارے میں لکھا ہے کہ کریات یام میں ایک کار دھماکے میں ایک شخص شہید جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں تیس برس کے ایک شخص اور ایک تیرہ سالہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے جس میں سے ایک چالیس سالہ شخص راستے ہی میں شہید ہو گیا۔

دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ صیہونی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ شاید یہ دھماکہ کار میں رکھے ہوئے بم کی وجہ سے ہوا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ادھرغزہ پٹی میں بدھ کے روز صیہونی گولہ باری اور فضائی حملوں میں کم از کم وچوبیس افراد جاں بحق ہوگئے۔ طبی حکام کے مطابق اکتوبر میں نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے

 

ٹیگس