ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف کا پاکستان کا سرکاری دورہ، اعلیٰ سطح مذاکرات متوقع
ازبکستان کے صدر شوکت مرزیا یوف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ازبکستان کے صدر کو اسلام آباد میں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے رسمی استقبالیہ دیا، جہاں نور خان ایئر بیس پر ٹوپوں کی سلامی اور اعلیٰ پروٹوکول کے ساتھ انہیں خوش آمدید کہا گیا۔
یہ دورہ 5 سے 6 فروری تک جاری رہے گا جس میں صدر مرزیا یوف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی شامل ہے۔ اس موقع پر وہ پاکستانی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے اور پاکستان–ازبکستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
مذاکرات کا محور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا، تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی رابطوں جیسے شعبوں پر اتفاق بڑھانا ہے۔ یہ ازبک صدر کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے بھائی چارے اور بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستان اور ازبکستان نے حال ہی میں اپنے تجارتی حجم کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا، جس سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات میں اضافہ متوقع ہے۔