ممبئی کے علماء کا رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی توہین پر شدید ردعمل
ہندوستانی علماء کی تنظیم مجتمع علماء و خطباء ممبئی نے اپنے ایک بیان میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای کی اہانت کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے
سحرنیوز/ہندوستان: مجتمع علماء و خطباء ممبئی نے ایک بیان جاری کر کے رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ صرف رہبر معظم کی قیادت ہی ایسی قیادت ہے جو انسانی اقدار کو کمال کی طرف لے جا رہی ہے اور نظام ظلم کے لئے بہت بڑی رکاوٹ ہے ۔
مجتمع علماء و خطباء ممبئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت کے نتیجے میں دنیا کے تمام ظالم و دہشتگرد مزاج لوگوں کے لئے مشکل بڑھتی جا رہی ہے اور ان کی دنیا دن بدن تنگ ہوتی جا رہی ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بارہ روزہ جنگ سے لے کر ایران کے اندر سازش میں واضح شکست تک ، آئرن ڈوم سے اسٹارلنک تک سب کچھ ٹوٹ جانے کی وجہ سے ان کا ذہنی دیوالیہ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو ہی دھمکی دے دی جو کہ اس کی اوقات سے بڑھ کر ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مجتمع علماء و خطباء اس احمقانہ حرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے.
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel