Feb ۰۶, ۲۰۲۶ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران اور چین کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات؛ ایٹمی اور سیاسی معاملات کے سفارتی راہ حل پر زور

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے دورہ بیجنگ کے موقع پر چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بین سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: ایران اور چین کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات میں لیوبین نے ایران کے ایٹمی اور سیاسی معاملات کے سفارتی راہ حل پر زور دیتے ہوئے پرامن ایٹمی توانائی کے استعمال پر مبنی تہران کے مسلّمہ حق پر زور دیا۔ لیوبین نے کاظم غریب آبادی سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ زور زبردستی اور پابندیاں مسلط کرنے کا مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر مبنی اپنے فیصلے کا بارہا اعادہ کیا ہے اور چین بھی اس سلسلے میں مناسب اور مستحکم راہ حل کو آگے بڑھانے کا قائل ہے۔
اس موقع پر ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے چین کے غیرجانبدارانہ اور منصفانہ مؤقف کا خیرمقدم کیا اور بیجنگ کے ساتھ تہران کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا اعادہ کیا۔

ٹیگس