سعودی وہابی مفتیوں کو آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کا بھرپور جواب
ایران کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے سعودی وہابی مفتیوں کی بیہودہ گوئی کا بھرپور جواب دیا ہے-
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے بدھ کو قم میں اپنے درس خارج کے آغاز میں پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس حدیث کی تلاوت کی جس میں آپ کا ارشاد ہوتاہے کہ اگر قساوت قلبی سے بچنا چاہتے ہو اور یہ چاہتے ہو کہ تہماری حاجت روائی ہوتی رہے تو یتیموں پر رحم کرو -
انہوں نے کہا کہ یتیموں سے محبت کروگے اور ان کے ساتھ محبت سے پیش آؤ گے تو اس صورت میں تمہارا دل بھی نرم ہوجائے گا اور تمہاری حاجتیں بھی پوری ہوتی رہیں گی -
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ قساوت، انسان کے دل کی ایک بدترین کیفیت کا نام ہے - انہوں نے کہا کہ اس کی مثال آج کے دور میں داعش اور اس جیسے دیگر گروہ اور وہابی افکار کے لوگ ہیں جو کسی بھی پر بھی رحم نہیں کرتے -
ایران کے مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ قرآن کریم نے قسی القلب افراد کو پتھر سے تشبیہ دی ہے کہاکہ قرآن میں ارشاد ہوتاہے کہ ایسے لوگوں کا دل پتھر سے بھی زیادہ سخت ہوتا ہے کیونکہ پتھر میں کبھی کبھی شگاف ہوجاتا ہے اور اس میں سے چشمے ابلنے لگتے ہیں لیکن قسی القلب لوگوں کے یہاں کوئی رحم نہیں ہوتا-
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے ایرانی مسلمانوں کے بارے میں سعودی عرب کے وہابی اور تکفیری مفتیوں کے بیہودہ بیانات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان وہابی مفتیوں کا جواب دیا جاچکا ہے-
انہوں نے سعودی وہابی مفتیوں پر شدید طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہابی مفتی ( اپنے زعم ناقص میں) اپنے اعتبار سے صحیح کہتے ہیں کیونکہ ایران کے مسلمان عوام محمد بن عبدالوہاب کے اسلام کو قبول نہیں کرتے بلکہ ہم اور ایران کے مسلمان عوام اس اسلام کی پیروی کرتے ہیں جو اللہ کے حبیب حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے لئے لائے تھے -
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ پیغمبراسلام کے ذریعے لائے گئے اسلام اور وہابی اسلام کے درمیان فرق یہ ہے کہ پیغمبراسلام کا اسلام محبت ، اخوت و بھائی چارے اور مہربانی کا اسلام ہے لیکن وہابیت کا اسلام قتل و غارتگری اور خونریزی کا اسلام ہے-
انہوں نے کہا کہ وہابی اسلام کے پیرو، عید قربان کے موقع پرگوسفند اور بھیڑ بکروں کی طرح مسلمانوں کی گردنیں کاٹتے ہیں اور ان کی زندگیاں تباہ کرتے ہیں -
آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ جتنے بھی کلمہ گو ہیں وہ سب مسلمان اور ہمارے دینی بھائی ہیں لیکن وہابی کہتے ہیں کہ عبدالوہاب کے پیروؤں کے علاوہ سب کافر ہیں -
انہوں نے کہاکہ پیغمبراسلام کا اسلام کہتاہے کہ غیرمسلموں کے ساتھ بھی جن سے ہماری جنگ نہیں ہے ، پیار و محبت سے پیش آنا چاہئے لیکن وہابیت کا اسلام اس کے برخلاف ہے -