Oct ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • اس مجلس عزا میں ہزاروں عزاداروں منجملہ بعض اعلی حکام نے شرکت کی۔
    اس مجلس عزا میں ہزاروں عزاداروں منجملہ بعض اعلی حکام نے شرکت کی۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شرکت کے ساتھ امام خمینی (رح) امام بارگاہ میں ہفتے کی رات سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا کا انعقاد ہوا۔

اس مجلس عزا میں ہزاروں عزاداروں منجملہ بعض اعلی حکام نے شرکت کی۔ مجلس عزا سے حجت الاسلام و المسلمین سید احمد خاتمی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کربلا کے تاریخ ساز قیام کے عناصر پر روشنی ڈالتے ہوئے فداکاری اور ایثار کو اہم عناصر قرار دیا اور کہا کہ عاشور کے مکتب میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل نیک کام، دینی نظام اور حکومت کی تشکیل ہے اور حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین کی سربلندی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

حجت الاسلام و المسلمین سید احمد خاتمی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ حضرت امام حسین (ع) نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ اللہ تعالی کے دین کے تحفظ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کی کوئی حد نہیں ہے، کہا کہ آج سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے طفیل اور عاشور کی ثقافت کی بدولت ایران میں دین کی سربلندی کا پرچم لہرا رہا ہے اور ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ یہ پرچم لہراتا رہے۔

واضح رہے کہ امام بارگاہ امام خمینی (رح) میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا کا سلسلہ بارہ محرم تک جاری رہے گا۔

 

ٹیگس