Nov ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے رپورٹرمحسن خزائی سنیچر کی شام حلب کے جنگی علاقے میں دہشت گردوں کے مارٹر گولے کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے۔
    اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے رپورٹرمحسن خزائی سنیچر کی شام حلب کے جنگی علاقے میں دہشت گردوں کے مارٹر گولے کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں آئی آر آئی بی کے رپورٹر محسن خزائی کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک پیغام میں شام  کے شہر حلب کے ایک علاقے میں ایران کے نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے رپورٹر محسن خزائی کی شہادت پر ان کے خاندان اور صحافی برادری کو تعزیت پیش کی ہے-

بہرام قاسمی نے کہا کہ پہلی بار ایسا نہیں ہوا ہے کہ دہشت گردوں کے نجس ہاتھوں نے شام اور علاقے کے دیگر ممالک میں کسی صحافی کا پاک خون بہایا ہو - وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہید ہونے والے رپورٹر کے ہمراہ کیمرہ مین کے زخمی ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور اس کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی - 

اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے رپورٹرمحسن خزائی سنیچر کی شام حلب کے جنگی علاقے میں دہشت گردوں کے مارٹر گولے کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے جبکہ کیمرہ مین "تامر صندوق" اس وقت زخمی حالت میں ہسپتال میں ہیں-

دوسرے ذرائع ابلاغ کی مانند آئی آر آئی بی کی ٹیم بھی شہر حلب کے مغربی علاقے منیان میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جاری جنگ کی تازہ ترین صورت حال کی رپورٹینگ کررہی تھی کہ دہشت گردوں نے مارٹرگولے سے ان پر حملہ کر دیا-

اس سے قبل دوہزار تیرہ میں دارالحکومت دمشق کے مضافات میں ایرانی نامہ نگار ہادی باغبانی دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے حملے میں شہید ہوگئے تھے-

ٹیگس