Sep ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • غزہ جانے والی فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت میں شدت

غزہ کی جانب رواں دواں گلوبل صمود فلوٹیلا پر صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

 

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا جس میں درجنوں بحری جہاز اور کشتیاں شامل ہیں غزہ کی جانب رواں دواں ہے اور اس وقت صمود فلوٹیلا یونان کے ساحل پر بین الاقوامی آبی راستے سے گزر رہا ہے - 
موصولہ خبروں کے مطابق نامعلوم ڈرونز نے صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر آتشیں بم داغے اور ایک جہاز کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی۔کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پندرہ سے زیادہ ڈرونز، فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر دیر تک منڈلاتے رہے-
اس کاررواں میں پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ کے سابق رکن مشتاق احمد سمیت سیکڑوں افراد موجود ہیں۔
پاکستان کےسابق سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈالی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت غزہ کے لیے جانے والے پرامن گلوبل صمود فلوٹیلا پر دس ڈرونز سے حملے کیے گئے، بارودی مواد اور آگ کے گولے پھینکے گئے لیکن ہمارا عزم پختہ اور حوصلے بلند ہیں، ہم ان شاء اللہ غزہ پہنچ کر رہیں گے
-
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقے فرانچسکا البانیزے نے بھی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ صمود فلوٹیلا پر فوری بین الاقوامی توجہ اور تحفظ کی ضرورت ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ فلیٹ پر مختصر وقت میں کم از کم سات بار حملے کیے گئے۔
کشتیوں پر ساؤنڈ بم، دھماکہ خیز فلیئرز پھینکے گئے مشتبہ کیمیکل کا اسپرے کیا گیا، ریڈیوز جام اور مدد کے لیے کیے جانے والے کالز کو بلاک کیا گیا

 

ٹیگس