Sep ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت مل گئی

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے مسافر اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پی آئی اے کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کی منظوری مل گئی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔
پہلے مرحلے کے لیے مانچسٹر کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی جس کے بعد برمنگھم اور لندن کو بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔
اس حوالے سے گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کیا گیا اور اس کو کو پانچ سال کیلئے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کو جامع اور ہمہ جہتی منظوری دی گئی جس سے پی آئی اے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گی اور نہ صرف مسافر بلکہ کارگو بھی لے کر جائے گی۔ 

 

ٹیگس