ایران اور روس باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم
-
ڈاکٹر لاریجانی نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے میدان میں روس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا-
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور روسی سینٹ کی چئیرپرسن نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور دہشت گردی سمیت علاقائی بحرانوں کو حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے-
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور روسی سینٹ کی چئیرپرسن والنتینا ماتویینکو نے اتوار کو تہران میں ملاقات کر کے باہمی تعلقات اور علاقے اور دنیا کے اہم مسائل و حالات کا جائزہ لیا-
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے اس ملاقات کے بعد اپنی روسی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا- ڈاکٹر لاریجانی نے پریس کانفرنس میں ایران روس تعلقات میں خاص طور پر حالیہ برسوں میں آنے والے فروغ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے میدان میں روس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا-
اس پریس کانفرنس میں روسی سینٹ کی چئیرپرسن ماتویینکو نے کہا کہ ایران اور روس کی پارلیمانوں کے درمیان اچھے تعلقات استوار ہیں کہ جو علاقے اور دنیا کے حساس حالات میں کافی اہمیت کے حامل ہیں- روسی سینٹ کی چئیرپرسن اتوار کی شام ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچی ہیں- ماتویینکو نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے ساتھ صلاح و مشورے کا مقصد مختلف میدانوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینا اور مشرق وسطی میں خاص طور سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجہتی کو بڑھانا قرار دیا ہے-