چہلم امام حسین (ع) کا انعقاد عنایت الہی کا جلوہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i259141-چہلم_امام_حسین_(ع)_کا_انعقاد_عنایت_الہی_کا_جلوہ
صدر مملکت حسن روحانی نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے پرشکوہ اور بے مثال انعقاد کو عنایت الہی کا جلوہ قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • چہلم امام حسین (ع) کا انعقاد عنایت الہی کا جلوہ

صدر مملکت حسن روحانی نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے پرشکوہ اور بے مثال انعقاد کو عنایت الہی کا جلوہ قرار دیا ہے۔

تہران میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ چہلم کا پرشکوہ اور بے مثال انعقاد عنایت الہی کا جلوہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کا یہ عظمت و شکوہ در اصل سید الشہدا اور آپ کے اصحاب با وفا کی مظلومیت نیز مفسدان وقت کے مقابلے میں اہلبیت رسول کے صبر و بردباری کا انعام ہے۔
صدر نے کہا کہ ایران کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ بیس لاکھ سے زائد افراد ایک ساتھ زیارت کے لیے گئے ہوں۔ انہوں نے اس عظیم اور بے مثال اجتماع کے انعقاد کے لیے خدمات انجام دینے والے ملکی اداروں کے ساتھ ساتھ عراق کی حکومت اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
صدر حسن روحانی نے امید ظاہر کی کہ چہلم کا یہ عدیم المثال اجتماع جس میں تمام مسلمان بلاتفریق شرکت کرتے ہیں، امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گا۔