Dec ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  • صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا دورہ قزاقستان متعدد سمجھوتوں پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ قزاقستان میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے پانچ سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔

قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ایران اور قژاقستان نے جانوروں کے قرنطینہ، بحیرہ خزر میں جہاز رانی، محنت و سماجی بہبود اور سیاحت کے شعبوں میں توسیع اور تجارت میں سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ایران کے مرکزی اور قزاقستان کے نیشنل بینکوں کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی آرمینیا کا اپنا دورہ مکمل  کرکے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے، جہاں جمعرات کی صبح قزاقستان کے صدر نور سلطان نظر بایف نے صدارتی محل میں ان کا سرکاری طور پر شاندار استقبال کیا- سرکاری طور پر انجام پانے والی استقبالیہ تقریب کے بعد ایران اور قزاقستان کے صدور نے مختلف میدانوں میں تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی- دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو تیزی سے آگے بڑھانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا- صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، قزاقستان کے بعد قرقیزیہ کے دورے پر بھی جائیں گے-

 

ٹیگس