ایران کی بحری جہاز رانی اور قزاقستان کے ریلوے کے درمیان مشترکہ کمپنی کے قیام کا معاہدہ
Dec ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری جہاز رانی اور قزاقستان کے ریلوے نے ایک مشترکہ کمپنی کے قیام کے معاہدے دستخط کئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ قزاقستان کے موقع پر ایران کی بحری جہاز رانی کی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد سعیدی اور قزاقستان کے ریلوے کے مینیجنگ ڈائریکٹر دایاس ایسکاکف نے مشترکہ کمپنی کے قیام کے معاہدے دستخط کئے- اس مشترکہ کمپنی کے قیام کا مقصد بحیرہ خزر میں نقل و حمل کے شعبے میں سہولتیں فراہم کرنا، نوآزاد جمہوریاؤں کی دولت مشترکہ کے سبھی رکن ملکوں اور ایران کی بندگاہوں کے درمیان ٹرانسپورٹ اور ٹرمینل کے امور میں تعاون کو فروغ دینا اور ایران اور قزاقستان میں بندرگاہوں اور ان سے متعلق وسائل کی ساخت کے شعبوں میں تعاون کو بہتر بنانا ہے۔