Jan ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • شام  کے بارے میں ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام سے متعلق ہونے والے مذاکرات کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ہے

روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں شام کی صورتحال کا جائزہ لیا - شامی حکومت اور شام کے سیاسی مخالفین کے نمائندوں کے درمیان امن مذاکرات آئندہ تیئیس جنوری کو قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہوں گے جن میں اقوام متحدہ کا وفد بھی شریک ہوگا  - یہ مذاکرات گذشتہ بیس دسمبر کو ماسکو میں ایران روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ  کے مابین ہونے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر انجام پا رہے ہیں - ماسکو مذاکرات میں تینوں ملکوں نے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے لئے کوششیں انجام دینے پر اتفاق کیا تھا - تینوں ملکوں نے اپنے مشترکہ بیان میں شام کی ارضی سالمیت اور اقتداراعلی کے تحفظ کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے عالمی برادری سے کہا تھا کہ وہ داعش اور جبہہ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف ایک ہوجائیں -

 

ٹیگس