ناوابستہ تحریک کی جانب سے ایران کی حمایت
Feb ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
ناوابستہ تحریک نے ایرانی اداروں اور شہریوں کے خلاف امریکی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ناوابستہ تحریک کے دفتر نے جمعے کے روز ایک بیان میں ایران کے خلاف امریکہ کے یک جانبہ اقدامات خاص طور سے ایران کے بعض اداروں اور شہریوں کے خلاف پابندی عائد کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے، اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ ناوابستہ تحریک ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کی خواہاں ہے اور وہ ایٹمی معاہدے کے خلاف امریکی اقدامات کی مخالف ہے۔
ناوابستہ تحریک نے امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے بندونگ اجلاس کے فیصلوں کے دائرے میں ایران کے لئے اپنی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔