مسلمانوں میں اختلاف ڈالنے کی دشمنوں کی سازش سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید
تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام اور خاص طور پر امریکا اور اسرائیل عالم اسلام میں اختلاف اور تفرقہ ڈالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں
تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں شیعہ اور سنی علما سے ملاقات میں کہا کہ جس طرح سے قرآن کریم اور احادیث نبوی میں ارشاد ہوا ہے آج اسلامی معاشروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کے اتحاد کی تقویت اور عالم اسلام میں دشمنوں کی ثقافتی یلغار کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں - آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ امام خمینی رح کی قیادت میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی اور رہبرانقلاب اسلامی کی مدبرانہ قیادت کی بدو لت عالم اسلام میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور حقیقی اسلام کی جانب رجحان میں اضافہ ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا مسلم معاشرہ اور شیعہ و سنی علما امت اسلامیہ کو متحد رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں-
تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی سیرت حضرت فاطمہ زہرا( س) میں اتحاد امت کے زیرعنوان کانفرنس میں شرکت اور علما ئے ہند سے ملاقات کی غرض سے ہندوستان کے دورے پر ہیں -