Mar ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • مزاحمت کے لئے ایران کی حمایت دشمنوں کی شکست کا باعث بنی، جنرل دہقان

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران مزاحمتی گروہوں کا حامی رہا ہے جس کے نتیجے میں دشمنوں کو شکست و پسپائی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے بدھ کے روز تہران میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران ایک آزاد سیاسی نظام کا حامل ملک ہے اور اس کی یہ راہ، بدستور جاری رہے گی۔

انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کا دفاعی اقتدار، ہر قسم کے خطرے کے مقابلے میں عوام کی سلامتی کا باعث بنا ہے، کہا کہ ایران کی مسلح افواج، عوام کے آگے بڑھنے کی راہ میں کسی بھی قسم کے ممکنہ خطرے کی شناخت اور مکمل اطلاعات کے ساتھ اسے دور کرنے نیز تمام خطرات کے مقابلے میں ایرانی عوام کا دفاع کرنے کی توانائی رکھتی ہیں۔

جنرل حسین دہقان نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کا پیغام، دنیا تک پہنچ گیا ہے جس سے اقوام عالم متاثر بھی ہوئی ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ دفاعی توانائی کے شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت نے دشمنوں کے ساتھ ممکنہ مقابلے میں ایران کی مسلح افواج کی کامیابی کی ضمانت فراہم کی ہے۔

انھوں نے علاقے، مشرق وسطی اور پوری دنیا پر اپنا تسلط اور اثرورسوخ بڑھانے کے لئے بڑی طاقتوں کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ علاقے میں ایسے حکمراں، کہ سماج میں جن کی کوئی بنیاد و پوزیشن نہیں ہے، مشرق وسطی کے علاقے میں اغیار کی موجودگی اور ان کے تسلط کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

ٹیگس