امریکہ کو انتباہ
امریکہ کو چاہیے کہ وہ خلیج فارس میں موجود اپنے جہازوں کی حرکات و سکنات پر نظر رکھے: ایرانی فوج
اسلامی جمہوريہ ايران كی مسلح افواج كے نائب كمانڈراور ترجمان بريگيڈيئر جنرل سيد مسعود جزايری نے ہفتے كے روز خليج فارس ميں موجود ايرانی جہازوں كے خلاف امريكی الزامات پر سخت ردعمل دکھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو خلیج فارس میں موجود اپنے جہازوں کی حرکات و سکنات پر ماضی سے زیادہ نظر رکھنی ہوگی۔
انھوں نے بعض امريكی ذرائع كے اس دعوے کوكہ خليج فارس ميں ايرانی جہازوں كا رويہ غيرتعميری ہے، بے بنياد قرار ديا۔ انہوں نے کہا كہ اس قسم کی خبروں كا مقصد صورتحال كو مسخ كركے پيش كرنا ہے۔ بريگيڈيئر جنرل جزايری نے امريكہ كو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ خليج فارس ميں كسی بھی كشيدگی كا ذمہ دار امريكہ ہوگا۔ واضح رہے کہ چار مارچ كو امريكی جنگي بحری جہاز ايرانی جہازوں كے 550 ميٹر قريب پہنچ گئے تھے۔