Apr ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کے آئندہ انتخابات دشمنوں کو مایوس کر دیں گے، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران میں عنقریب ہونے والے پرشکوہ صدارتی اور بلدیاتی انتخابات دشمنوں کو مایوس کر دیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے شمالی صوبے مازندران کے شہر نوشہر میں نوجوان طلبا اور اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انیس مئی کو ہونے والے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کا سب سے اہم موضوع عوام کی پولنگ اسٹیشنوں پر وسیع پیمانے پر موجودگی ہے-

انہوں نے کہا کہ الیکشن ایک دن کا ہوتا ہے لیکن یہ ملک کے مستقبل کے لئے تقدیر ساز اور فیصلہ کن ہوتا ہے-

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی تاریخ میں بےشمار ایسے دن اور واقعات آئے اور رونما ہوئے ہیں کہ جن کو فراموش  نہیں کیا جاسکتا، کہا کہ ایرانی عوام ایسے کارنامے انجام دینے کی توانائی رکھتے ہیں جو دین اسلام کی عزت و عظمت کا باعث ہیں-

انہوں نے ایران کی ایٹمی صنعت کے بارے میں کہا کہ ایران نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ایٹمی تجارت کے میدان میں قدم رکھا ہے اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں برآمد کیا ہے- 

صدر مملکت  ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران نے ہیوی واٹر بھی کہ جس کے بار ے میں بہت سی طاقتیں یہ کہتی تھیں کہ ایران کے پاس اس کی ٹیکنالوجی نہیں ہونی چاہئے، دنیا کی دو بڑی طاقتوں یعنی امریکا اور روس جیسے ملکوں کو برآمد کیا ہے-

 

ٹیگس