ایران کا شر پسند عناصر سے کوئی تعلق نہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i279276-ایران_کا_شر_پسند_عناصر_سے_کوئی_تعلق_نہیں
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کا ایرانی اداروں سے تعلق جوڑنے کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
  •  ایران کا شر پسند عناصر سے کوئی تعلق نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کا ایرانی اداروں سے تعلق جوڑنے کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پاکستان میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اپنے ايک وضاحتی بيان ميں كہا ہے كہ حاليہ دنوں ميں بعض ميڈيا كی جانب سے غيرمصدقہ خبريں شائع كی جارہی ہيں جو کسی بھی حوالے سے درست نہیں ہیں اس لئے كہ ايران كا شرپسند عناصرسے كوئی تعلق نہيں ہے اور اس طرح كی بے بنياد خبروں سے پاكستان اور ايران كے برادرانہ تعلقات كو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس بيان كے مطابق، ايسی من گھڑت رپورٹوں كی اشاعت كا مقصد رائے عامہ كو گمراہ کرنا اور دونوں ملكوں كے درميان موجود دوستی اور بھائی چارے كی فضا كو متاثر كرنا ہے.

واضح رہے کہ لیاری کے گینگسٹر عزیز بلوچ کے حوالے سے ان دنوں پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ میں من گھڑت خبریں نشر اور شائع ہو رہی ہیں جس کی ایران نے سختی سے تردید کی ہے۔