May ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • بحرین کے مذہبی رہنما کے لئے  ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان کی حمایت کا اعلان

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں، شیعیان بحرین کے قائد آیت شیخ اللہ عیسی قاسم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمات کو غیر منصفانہ اور ایک قوم کی آزادی کا قتل قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکردہ بحرینی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ حکومت بحرین کی بے بسی اور بحرینی عوام کی کامیابی علامت ہے۔ایران کے ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ بیان میں بحرین کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ امریکہ اور سعودی عرب کی ایما پر قا‏ئم کیا گیا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔بیان میں بحرین کی شاہی حکومت اور سعودی عرب دونوں کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف کسی بھی اقدام کے منفی اور خطرناک نتائج کی بابت خبردار کیا گیا ہے۔ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزاد منش انسانوں سے اپیل کی ہے وہ بحرین میں آمریت کے مخالف عوامی اور مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

ٹیگس