ایران کا امریکہ اور اسرائیل کو سخت انتباہ، سلامتی پر حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا
ایران کی مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری قوم کی سلامتی پر کوئی آنچ آئی تو اس کا جواب تباہ کن اور فیصلہ کن دیا جائے گا۔
سحرنیوز/ایران : ایران کی مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امام خمینی اور شہدائے انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عظیم قوم نے گذشتہ چار عشروں کے دوران اسلامی انقلاب کے نظریات اور اقدار پر قائم رہنے کے دوران یہ ثابت کر دیا ہے کہ کوئی خطرہ یا دباؤ ملک کی آزادی اور وقار کے تحفظ کے لیے ان کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ میں ایرانی عوام کی جانب سے امریکہ اور قابض حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ تم کبھی بھی ایک عظیم، بہادر اور وفادار قوم کے ارادے میں خلل نہیں ڈال سکوگےکیونکہ یہ قوم انقلاب کی وفادار قوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم امام خمینی (رہ) کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی رہنمائی کی روشنی میں پوری قوت و اقتدار کے ساتھ ترقی اور وقار کی راہ پر گامزن رہے گی اور اگر ایرانی قوم کی سلامتی کو ذرا سی بھی گزند یا نقصان پہنچا تو حملہ آور دنیا کے کسی بھی خطے میں ہوگا اسے بھرپور اور دندان شکن جواب ملے گا-