ایران ؛ پارلیمنٹ کے اہلسنت ارکان کے گروپ کی جانب سے امریکی صدر کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت اور رہبر انقلاب اسلامی کی بھرپور حمایت کا اعلان
ایران کی پارلیمنٹ کے اہلسنت ارکان کے گروپ نے امریکی صدر کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کی بھرپور اور واضح حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اہلسنت پارلیمانی بلاک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی مرجعیت اور قیادت کے بارے میں امریکی صدر کا حالیہ بیان توہین آمیز، بزدلانہ اور اشتعال انگیز ہی نہیں بلکہ اخلاقیات، بین الاقوامی قوانین، مذاہب کے احترام اور انسانی وقار کے ناقابل تردید اصولوں کے بھی منافی ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اہلسنت بلاک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے ہتک آمیز بیان سے نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر میں آباد لاکھوں مسلمانوں اور حریت پسندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایرانی پارلیمنٹ کے اہلسنت بلاک نے اپنے بیان میں امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ امام خامنہ ای ایران کے رہبر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مزاحمت، آزادی، مظلوموں کے دفاع اور عالمی تسلط کے نظام کے خلاف جدوجہد کی علامت ہیں۔
بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو ایرانی عوام کے تہذیبی تشخص پر حملہ تصور کیا جائے گا۔