امریکی صدر کی تسلط پسندانہ پالیسیاں عالمی امن و سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہیں : بحرین کے بزرگ رہنما کا بیان
بحرین کے بزرگ رہنما نے امریکی صدر کی تسلط پسندی پر مبنی پالیسیوں کو عالمی امن و سلامتی کے لئے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر تاکید کی ہے کہ کروڑوں ایرانی رہبر انقلاب کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ملک کی آزادی اور سلامتی کا دفاع کررہے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا کے عوام اور حکومتوں کا ایک بڑا طبقہ دنیا کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہے کیونکہ ٹرمپ کی عقل و خرد اور دین و اخلاق سے عاری اور مادی طاقت پر مبنی پالیسیوں نے عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کردیئے ہیں-
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے امریکی پالیسیوں کو تباہ کن اور تسلط پسندانہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ قوموں کی حمایت اور ممالک کی آزادی کا احترام کرنے کے بارے میں واشنگٹن کے دعوے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہیں اور ایران کے خلاف بارہ روزہ جنگ اور وسیع حملوں کی دھمکیوں جیسے جارحانہ اقدامات، ایرانی قوم کے حقوق اور احترام کے بجائے ان کو براہ راست نشانہ بنانے کی نشاندہی کرتے ہیں-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
آیت اللہ عیسی قاسم نے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے علمی، روحانی اور سیاسی مقام کو "غیر معمولی اور بے مثال" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے عظیم مرد و خواتین سمیت کروڑوں افراد ان کے عقیدت مند ہیں۔