غلط سوچ خطے میں کشیدگی کا باعث
ایران کے وزير خارجہ نے كہا ہے كہ بعض عرب ممالک اور غلط سوچ خطے میں کشیدگی کا باعث ہے۔ بن رہی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظريف نے كہا ہے كہ مغربی ايشيا اور شمالی افريقا كی صورتحال بہت ہی نازک ہے اور شام، يمن، بحرين، افغانستان، عراق اور ليبيا كے بحرانوں اور مظلوم عوام كے قتل عام اور نسل كشی جاری ہے۔ انہوں نے كہا كہ بعض عرب حكومتيں اپنی غلط پاليسيوں، رويے، انتہا پسندانہ سوچ اور ان کی ترویج اور اس قسم کے خیالات كی حمايت اور اسی طرح اسلاموفوبيا اورعدم استحكام كے ساتھ خطے ميں كشيدگی كو بڑھانے كا باعث بنتی ہيں۔ انھوں نے كہا كہ ان كی غلط پاليسيوں ميں سے ايک ايران فوبيا منصوبے كی حمايت ہے جو غاصب صہيونی حكومت كے ذريعے پھيل رہي ہے.
ایران کے وزيرخارجہ نے کہا كہ اسلامی جمہوريہ ايران نے مذاكرات، گفتگو اور كامياب جوہری مذاكرات كے ذريعے ايرانوفوبيا كو ختم كيا اورعالمی برادری، ايران کے جوہری معاہدے كی حمايت كرتی ہے اور يہ عالمی معاہدہ دنيا كے تمام مسائل كا سب سے اچھا اور بہترحل ہے۔ محمد جواد ظريف نے كہا كہ ايران علاقائی اور بين الاقوامی ممالک كے ساتھ دہشتگردوں سے مقابلے اور شام ميں امن و استحكام كی بحالی كے حوالے سے تعاون كے لئے تيار ہے۔