ایٹمی سیفٹی کے میدان میں ایران اور روس کے درمیان تعاون
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i284100-ایٹمی_سیفٹی_کے_میدان_میں_ایران_اور_روس_کے_درمیان_تعاون
ایران اور روس کے ایٹمی سیفٹی سسٹم کے مراکز کے سربراہوں نے ایٹمی تنصیبات اور بجلی گھروں کے میدان میں باہمی تعاون کی سطح بڑھائے جانے سے اتفاق کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  • ایٹمی سیفٹی کے میدان میں ایران اور روس کے درمیان تعاون

ایران اور روس کے ایٹمی سیفٹی سسٹم کے مراکز کے سربراہوں نے ایٹمی تنصیبات اور بجلی گھروں کے میدان میں باہمی تعاون کی سطح بڑھائے جانے سے اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی سیفٹی سسٹم  کے مرکز کے سربراہ حجت اللہ صالحی نے جمعرات کو ماسکو میں روس کے ایٹمی سیفٹی سسٹم کے مرکز کے سربراہ الیکسی آلیشین سے ملاقات میں دو ایٹمی مراکز کی سیفٹی کے پچیس سالہ تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان دونوں مراکز کے درمیان تعاون بڑھائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی-

حجت اللہ صالحی اور الیکسی آلیشین نے اس ملاقات میں ایران میں نئے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر شروع کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیگر ایٹمی تنصیبات اور بجلی گھروں کے لئے باہمی تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا-

ایران اور روس، بوشہر میں دو ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر، بھاری پانی کی خریداری، اسٹیبل آئیزوٹوپ کی پیداوار اور ایٹمی صنعت کے میدان میں تعاون کر رہے ہیں-

واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی سیفٹی سسٹم کے سربراہ حجت اللہ صالحی، روس کے ایٹمی سیفٹی کے مرکز کے سربراہ کی دعوت پر ماسکو کے دورے پر ہیں-