ایران، روس اور چین کے وزراء خارجہ کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے آستانہ میں روس اور چین کے وزراء خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےقزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چین کے وزير خارجہ سے بھی ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں چینی وزير خارجہ نے تہران میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
ہونے والی ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے ون بیلٹ ون روڈ کے چینی منصوبے کی حمایت پرایران کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایران کے وزير خارجہ نے شنگہائی تنظیم میں ایران کی رکنیت پر چین کی حمایت کا شکریہ کرتے ہوئے ایران کی مکمل رکنیت پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ شنگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آستانہ کے دورے پر ہیں۔