ہندوستان کے نو منتخب صدر کے نام صدرحسن روحانی کا پیغام مبارکباد
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i291894-ہندوستان_کے_نو_منتخب_صدر_کے_نام_صدرحسن_روحانی_کا_پیغام_مبارکباد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ہندوستان کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات کے فروغ کی امید ظاہر کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے نو منتخب صدر کے نام صدرحسن روحانی کا پیغام مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ہندوستان کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات کے فروغ کی امید ظاہر کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہندوستان کے نئے صدر رام ناتھ کووند کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہےکہ جلد ہی ہندوستان اور ایران کے درمیان تمام میدانوں میں تعلقات مضبوط ہوں گے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایشیا میں ایران اور ہندوستان کے قریبی تعاون اور تہذیب و ثقافت نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اشتراک عمل کو باہمی تعلقات میں نئے باب کے آغاز کے لئے ایک اسٹریٹیجک ضرورت میں تبدیل کر دیا ہے۔
ہندوستان کے نئے صدر رام ناتھ کووند سترہ جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوتہائی ووٹ حاصل کرکے صدارت کے منصب پر فائز ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔