Jul ۲۸, ۲۰۱۷ ۲۲:۲۴ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی آرمی گیمز 2017 میں سپاہ پاسداران کی کامیابی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اسپیشل فورس کے ہوا بازوں نے چین میں جاری بین الاقوامی آرمی گیمز کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہوا بازوں نے چین میں جاری بین الاقوامی آرمی گیمز دوہزارسترہ کے پہلے مرحلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تینتیسویں امام مہدی ائیربورن یونٹ جس نے اس سے قبل ایرانی فضائی ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقامی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم ہانگ کے شمال مغرب میں واقع بندرگاہ گوانگ ژو میں بین الاقوامی آرمی گیمز 2017 کے پہلے مرحلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ آرمی گیمز دوہزار سترہ کل اٹھائیس مقابلوں پر مشتمل سیریز ہے جو بارہ اگست تک مختلف ممالک میں جاری رہے گی۔ ان ممالک میں روس، آذربایجان، بیلاروس، قازقستان، اور چین شامل ہیں۔