Aug ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران عالمی مارکیٹ سے منسلک

دنیا کے فری اقتصادی زون کے سربراہ جان تورنس نے ايران كے صوبے سمنان میں صحافيوں كے ساتھ گفتگوكرتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی مارکیٹ سے منسلک ہوگیا ہے۔

دنیا کے فری اقتصادی زون کے سربراہ جان تورنس نے كہا كہ گزشتہ سال كے دوران 400 سے زا‏ئد غير ملكی اقتصادی وفود نے سرمايہ كاری كے ليے ايران كا دورہ كيا جس سے جوہري معاہدے كی كاميابی ظاہر ہوتی ہے۔ جان تورنس نے كہا كہ عالمی جوہری معاہدے كے نفاذ كے بعد دنيا كے مختلف ممالک سے اقتصادي وفود اور سرمايہ كاروں كی ايران آمد سے ايک اچھا اور سنہری موقع ميسر ہوا اور يہ ايران كو عالمي ماركيٹ سے منسلک كرنے كے ليے موثر كردار ادا كر سكتا ہے۔

جان تورنس نے كہا كہ رواں سال میں 20 نومبر كو ايران كے صوبے سمنان ميں سرمايہ كاری سے متعلق كانفرنس منعقد كی جائے گی جس ميں دنيا كے مختلف ممالک سے 40 تجارتی كمپنياں شركت كريں گی۔ انہوں نے كہا اس كانفرنس ميں حصہ لينے والے غير ملكي سرمايہ كار ايران كے ساتھ گاڑی بنانے اور سياحت جیسے شعبوں كی پيداوار كے تعلق سے باہمی تعاون بڑھانے كے ليے ايک معاہدے پر دستخط كريں گے۔

جان تورنس نے ايران ميں صنعتی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں ميں بہت مواقع اور صلاحيتوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران، خليج فارس، شاہراہ ريشم اور كيسپين سی كے راستوں كے ذريعے اقتصادی سرگرمیوں اور سرمايہ كاروں كے درميان باہمي اقتصادی تعلقات كو فروغ دينے كی سہوليات فراہم كر سكتا ہے۔

ٹیگس