ایران کو امریکی کرتوتوں اور بہیمانہ اقدامات کا علم
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i297685-ایران_کو_امریکی_کرتوتوں_اور_بہیمانہ_اقدامات_کا_علم
اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئراسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کا حالیہ برسوں میں خطے میں موجود امریکی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز میں نفوذ رہا ہے اور ہمیں امریکہ کے تمام کرتوتوں اور بہیمانہ اقدامات کا علم ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۶:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کو امریکی کرتوتوں اور بہیمانہ اقدامات کا علم

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئراسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کا حالیہ برسوں میں خطے میں موجود امریکی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز میں نفوذ رہا ہے اور ہمیں امریکہ کے تمام کرتوتوں اور بہیمانہ اقدامات کا علم ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئراسپیس  فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں مزید  ذلیل اور رسوا ہوجائے گا ۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ امریکہ کہاں دیکھ رہا ہے کہاں بمباری کررہا ہے کہاں سے عبور کررہا ہے اور داعش کی کس طرح حمایت اور مدد کررہا ہے۔