Sep ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • شہید محسن حججی کی مشہد میں تشییع جنازہ

شہید محسن حججی کا جلوس جنازہ آج شام مشہد میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت سے ہوگا۔

شام میں شہید ہونے والے ایران کے عسکری مشیرمحسن حججی کی آج مشہد میں تشیع جنازہ ہوگی جس کے بعد شہید محسن حججی کے پیکرمطہرکو بار گاہ حضرت علی ابن موسی الرضا (ع) میں طواف کرایا جائے گا۔

جبکہ کل بدھ کے دن تہران میں شہید محسن حججی کے پیکرمطہر کی تشییع کی جائے گی اورجمعرات کے دن شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ ان کے آبائی علاقے نجف آباد میں کی جائے گی اور اس کے بعد شہید محسن حججی کے پیکر پاک کو نجف آباد کے گلزار شہداء میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ جولائی میں  دہشتگرد گروہ داعش کے دہشتگردوں کے ہاتھوں شام اورعراق کے سرحدی علاقے میں شہید ہونے والےایران کے عسکری مشیرمحسن حججی کے پیکر مطہر کو کل پیر کی رات خصوصی پرواز کے ذریعے ایرانی دارالحکومت تہران لایا گیا اس موقع پر پاسداران انقلاب فورس کے اعلی کمانڈر، شہید کے اہل خانہ سمیت اعلی عسکری اور سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی.

25 سالہ ایرانی مجاہد محسن حججی اصفہان صوبے کے علاقے نجف آباد سے تعلق رکھتے تھے.

داعش کے دہشتگردوں نے شام اور عراق کی سرحد پر ان کو پہلے اسیر کیا اس کے بعد محسن حججی کو بے دردی سے شہید کیا.

 

ٹیگس