Aug ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • جنرل موسوی : دوبارہ جارحیت کی صورت میں  زیادہ سخت اور ذرا مختلف انداز میں جواب دیا جائے گا

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی دوبارہ جارحیت کی صورت میں اُسے پہلے زیادہ سخت اور ذرا مختلف انداز میں جواب دیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل سید عبد الرحیم موسوی نے صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہمارے ہاتھ مذاکرات اور جنگ دونوں کے لیے پر ہیں، ایرانی قوم جنگ پسند قوم نہیں ہے، لیکن اگر دشمن دوبارہ حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یاد رکھیں کہ اس بار ہمارا ردعمل ماضی سے زیادہ تباہ کن اور مختلف ہوگا۔

جنرل موسوی نے کہا کہ ہم ہر لمحے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم اپنے حقوق کے دفاع کے لیے کسی کی اجازت کے محتاج نہیں ہیں۔ مسلط شدہ بارہ روزہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا: کہ دنیا نے یہ دیکھ لیا ہے کہ ایران کو شکست نہیں دی جا سکتی، کیونکہ اس قوم میں وہ روھ ہے جو اللہ پر یقین رکھتی ہے، اور وہ عالم انسانیت کے نجات دہندہ کے ظہور کی منتظر ہے۔

ایران کے چیف آف اسٹاف نے یہ بات زور دے کر کہی کہ رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی اور ایرانی قوم کی ہوشیاری سے انقلاب اسلامی کی تاریخ میں ایک نیا باب کھلا ہے اور شہداء کے خون سے حاصل ہونے والے نتائج نے یہ ثابت کر دیا کہ یہ قوم پیچیدہ اور سخت ترین میدانوں میں بھی طاقت و توانائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جنرل عبد الرحیم موسوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج ہم ایک ساتھ کئی محاذوں پر لڑ رہے ہیں اور ہمیں ہر محاذ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ 

ٹیگس