شامی عوام نے شیطانی اتحاد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا
بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی ولایتی نے کہا ہے کہ شام کی حکومت اور عوام نے دنیا والوں پر ثابت کردیا ہے کہ بین الاقوامی شیطانی اتحاد کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے تہران میں شام کے سفیر عدنان محمود سے ملاقات میں شام کی حکومت اور عوام کو علاقے میں استقامت کا مضبوط ستون قراردیا اور اس اطمینان کا اظہار کیا کہ شامی حکومت اور عوام شام کی تقسیم پر مبنی دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اپنے ملک کی ارضی سالمیت کے تحفظ میں کامیاب رہیں گے۔
ڈاکٹر ولایتی نے صرف چند ہفتے میں شام کی حکومت اور عوام کو شکست دینے کے امریکا صیہونی حکومت، سعودی عرب، تکفیریوں اور داعش کے حامیوں کی سوچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت اور عوام خاص طور پر شام کے صدر بشار اسد پچھلے چھے برسوں سے دشمنوں کی اس سازش کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے بحران میں ثابت کردیا ہے وہ علاقے کے ملکوں اور استقامتی محاذ کے اصلی حامیوں سے ہے۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن ڈاکٹرولایتی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمن عراق کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں کہاکہ دشمن علاقے میں ایک اور اسرائیل بنانا چاہتے البتہ وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔