ایران کے صوبے کرمان میں پھر زلزلے کے جھٹکے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i304981-ایران_کے_صوبے_کرمان_میں_پھر_زلزلے_کے_جھٹکے
ایران کے صوبے کرمان میں زلزلہ آیا جس سے کئی مکانات تباہ ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۶:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کے صوبے کرمان میں پھر زلزلے کے جھٹکے

ایران کے صوبے کرمان میں زلزلہ آیا جس سے کئی مکانات تباہ ہو گئے۔

ایران کے صوبے کرمان  کے علاقے ھجدک میں آج صبح ریکٹر اسکیل پر6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے۔ لوگ زلزلے کے بعد گھروں سے باہر نکلے۔

کرمان کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ڈائریکٹر علی حسین زادہ مہرابی نے کہا کہ زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کچھ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔