Dec ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • استقامتی محاذ علاقے اور دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے

تقریب مذاہب اسلامی کے عالمی فورم کے جنرل سکریٹری آیت اللہ محسن اراکی نےکہا ہے کہ استقامتی محاذ کی کامیابی ایران اور استقامتی محور کی طاقت و توانائی کا ثبوت ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت علاقے اور عالمی سطح پر سب اہم طاقت استقامتی محاذ ہے۔

تقریب مذاہب اسلامی کے عالمی فورم کے جنرل سکریٹری آیت اللہ محسن اراکی نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کے دوران کہاکہ علاقے میں دہشت گردی کے محاذ کی شکست سامراج کی شکست تھی اور اس شکست نے نئی اسلامی تہذیب کے لئے راستے کو کھول دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ البتہ یہ اسلامی تہذیب اتحاد کے بغیر ممکن نہیں ہوسکے گی۔
تقریب مذاہب اسلامی کے عالمی فورم کے جنرل سکریٹری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مغربی تہذیب کا رشتہ جنگ پسندی سے ہوگیا ہے کہا کہ سامراجی طاقتیں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے لئے ہر طرح کے حربوں اورہتھکنڈوں کا استعمال کررہی ہیں اور وہ مختلف طرح کی جنگوں کی آگ  بھڑکا رہی ہیں، ان کے لئے جغرافیائی قومی اور مذہبی جنگ جو بھی ہو کوئی فرق نہیں رکھتی۔

ٹیگس