ایران و پاکستان کے تعلقات کے فروغ پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i305903-ایران_و_پاکستان_کے_تعلقات_کے_فروغ_پر_تاکید
ایران و پاکستان نے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۴:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران و پاکستان نے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاه نے کل جمعہ کے روز پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کی اور تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔

سید مراد علی شاه نے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کا مستقبل روشن ہے اور دونوں ممالک کے روابط کے فروغ کے لئے حالات فراہم ہیں۔

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے اس ملاقات میں ایران و پاکستان کے مابین تمام شعبوں خاص طور سے تجارت اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔