Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • بیت المقدس کی حمایت میں مشہد میں مظاہرہ

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میں سیکڑوں طلبہ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں شریک طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور شہدائے فلسطین کی تصاویر اٹھار رکھی تھیں اور وہ امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے مسلمانوں کے قبلہ اول پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ کی حمایت کا اعلان کر رہے تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایک طالب علم رہنما نے فلسطینی عوام اور تحریک مزاحمت کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے داعش اور اس کے حامیوں کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد ایران بھر میں امریکہ مخالف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس