Sep ۲۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • صدر ایران : رکاوٹوں پر قابو پانے کی صلاحیت میں یقین کے ساتھ  بدخواہ  کچھ نہیں بگاڑ سکتے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ ہم کبھی بھی زیادتیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے اور جھکنے والے نہیں ہیں۔

سحرنیوز/ایران:  انہوں نے مزید کہا ہے کہ رکاوٹوں پر قابو پانے کی صلاحیت کے یقین کے ہوتے ہوئے کے بدخواہ اُس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

عالمی سائنس اولمپیاڈ دوہزار پچیس میں تمغہ جیتنے والوں کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب میں صدر ایران مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ملک میں آپ جیسے ہونہار نوجوان موجود ہیں جو عالمی میدانوں میں مکمل اعتماد کے ساتھ ظاہر ہونے، ایران کا دفاع کرنے اور اس کے لئے فخریہ کارنامے رقم کر کے اسلامی جمہوریہ کا پرچم بلند کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا یقین ہے اور میں نے بارہا کہا ہے کہ ملک کا اصل سرمایہ، اس کا تیل، گیس یا سونے کی کانیں نہیں ہیں، بلکہ آپ، ملک کے ہونہار اور تخلیقی نوجوان ہیں۔ 

 

 

ٹیگس