Sep ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں

آئی لو محمد کمپین کے تحت ہندوستان کے مختلف شہروں میں مظاہروں میں وسعت آگئ ہے ۔

سحرنیوز/ہندوستان:کانپور پولیس کی جانب سے آئی لو محمد کے بورڈ پر متعدد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملک گیر مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

 اس ایف آئی آر کے خلاف آج لکھنؤ میں بڑی تعداد میں خواتین نے آئی لو محمد کے بینرز اٹھاکر اسمبلی ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ریاست یوپی کے بعض دیگر شہروں میں بھی مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سمیت مختلف ریاستوں میں مسلمان عوام نے ’ آئی لو محمد‘ کے بینرز کے ساتھ پرامن مظاہرے کئے

سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے اپنی پروفائل تصاویر بدل کر اور ’ آئی لو محمد‘ کے وال پیپر شیئر کر کے احتجاج کی حمایت کی۔ 

اس کے نتیجے میں ملک گیر سطح پر یہ ایک آن لائن تحریک کی شکل اختیار کر گئی ہے، جس کے ذریعے اقلیت کے مذہبی جذبات کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس