Sep ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • قطر: مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا کوئی معاہدہ قبول نہیں

قطر کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا کوئی معاہدہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان اور وزیر اعظم کے مشیر ماجد الانصاری نے امریکی چینل سی ان ان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر کا ہمیشہ یہ ماننا رہا ہے کہ مسئلہ فلسطین ایک عرب مسئلہ ہے اور اسے عرب اسرائیل حل کے ساتھ ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: "جب تک یہ بحران حل نہیں ہو جاتا، خطے میں جامع امن کا تصور کرنا بہت مشکل ہو گا۔

الانصاری کے مطابق خطے میں امن دو طرفہ مسئلہ نہیں ہے، بلکہ علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کا حصہ ہے، جس کی بنیاد مسئلہ فلسطین کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت نے خلیج فارس کے ممالک، عرب دنیا اور عالمی برادری میں بڑے غصے کو جنم دیا ہے۔ خیال رہے کہ قطر نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالے کے منصوبے کو مشروط طور پر قبول کرنے کا عندیہ ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب حال ہی میں صیہونی حکومت نے حماس کے سینیئر رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے مقصد سے دارالحکومت دوحہ پر جارحیت کی اور جارحیت کے بعد بھی صیہونی حکام مسلسل قطر کو دوبارہ جارحیت کی دھمکی دیتے رہے۔

ٹیگس