ہندوستان: دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے فلسطین کے حق میں زبردست مظاہرہ + ویڈیوز
دہلی میں طلبا نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرکے غزہ پرجاری وحشیانہ حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہمارے نمائںد کی رپورٹ کے مطابق جے این یو کے طلبا اور طالبات کی بڑی تعداد نے آج دہلی میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی۔ مظاہرے میں شریک طلبا و طالبات کے ہاتھوں میں ایسے اعلانات اور پلے کارڈ تھے جن پر اسرائیلی حکومت کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے صیہونیت مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، اور فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ دہلی میں یونیورسٹی طلبا نے یہ مظاہرے ایسی حالت میں کئے ہیں کہ ہندوستان میں انتہا پسند ہندو توادی گروہ اسرائیل کے حامی ہیں جن کے رابطے حکمران بے جی پی سے بتایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں عام طور پر اسرائيل کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
اس مظاہرے کے موقع پر بعض طلبا کے ہاتھ میں صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے ساتھ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی تصویر تھی۔ مظاہرہ کرنے والے طلبا نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ روابط فوری طور پر منقطع کرلئے جائيں۔