القسام بریگیڈ کا صیہونیوں کے لیے نیا پیغام : اپنے قیدیوں کو الوداع کہو
تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صہیونیوں پر زور دیا کہ وہ غزہ پر حملہ کرکے اپنے قیدیوں کو الوداع کہہ دیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے بروز ہفتہ غزہ میں صہیونی قیدیوں کی تصاویر شائع کیں۔
القسام نے صیہونی قیدیوں کی الوداعی تصویریں شائع کرنے کے بعد اس بات پر زور دیا کہ نیتن یاہو کی جنگ بندی کو قبول کرنے میں ہٹ دھرمی سے کام لینے، غزہ پر حملہ کرنے اور اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ ان (قیدیوں) کو موت سے دوچار کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ایال زامیرنے شروع میں نیتن یاہو کے غزہ پر حملے کے منصوبے کی مخالفت کی تھی تاہم بعد میں کابینہ کے دباؤ پر انہوں نے حملے پر رضامندی ظاہر کی۔