صدر مملکت نے گریکو رومن کشتی کی قومی ٹیم کو ورلڈ چیمپین شپ ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں کی چیمپین شپ حاصل کرنے پر ایران کی قومی ٹیم کی کوچنگ ٹیم، فنی عملے اور تمام کھلاڑیوں اور پہلوانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ مقابلوں کے اختتام سے قبل ہی زاگریب عالمی مقابلوں کی چیمپین شپ کا ٹائٹل حاصل کرنا، ایران کے اسپورٹس کی کتاب میں ایک اور زریں ورق کے مترادف ہے جو اس ملک کے پہلوانوں نے اپنی صلاحیت اور سنجیدگی سے حاصل کیا اور ایرانی عوام کا دل باغ باغ کردیا۔
صدر مملکت کے پیغام میں آیا ہے کہ گریکو رومن کشتی کی کوچنگ ٹیم، کارکنوں اور تمام کھلاڑیوں، اسی طرح ایرانی عوام، اسپورٹس کے میدان کے سپوتوں بالخصوص یہ ٹائٹل حاصل کرنے والے پہلوانوں اور ان کے اہل خانہ کو دل کی گہرائيوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس میدان میں مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ اسی ہفتے اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل رسلنگ کی ٹیم نے بھی زاگریب مقابلوں کے اختتام سے قبل متعدد میڈل حاصل کرکے امریکہ اور جاپان کو پیچھے چھوڑا اور ان مقابلوں کی بھی چیمپین شپ اپنے نام کی۔