اقوام متحدہ میں انتہاپسندی کیخلاف ایرانی قرارداد منظور
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایک قرارداد پیش کی، جس میں تمام ممالک سے تشدد اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے جنرل اسمبلی میں تشدد اور انتہاپسندی سے پاک دنیا سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد تیسری مرتبہ متفقہ طور پر منظور کرلی گئی.
قرارداد میں اس کے ساتھ تشدد اور انتہاپسندی کو دنیا کے دو اہم چلینجز قرار دیا گیا جس کی مذمت کی گئی.
قرارداد میں عالمی امن و ترقی اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے تمام ممالک کے درمیان اجتماعی تعاون اور گفتگوکی ضرورت پر بھی زور دیا گیا.
غلام علی خوشرونے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد کی منظوری تشدد اورانتہاپسندی کے خلاف ایران کی کوششوں کی عالمی سطح پر حمایت ہے.
واضح رہے ستمبر 2013 میں اقوام متحدہ کے 68ویں اجلاس کے موقع پرایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی کے تشدد اور انتہا پسندی سے پاک دنیا کے نظریہ کوسراہا گیا.
اس حوالے سے تہران میں تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف عالمی کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک بشمول ہمسایہ ممالک کے سنئیر حکام اور اعلی شخصیات نے شرکت کی.