ایران بھر میں قدیم تہوار، شب یلدا کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i307447-ایران_بھر_میں_قدیم_تہوار_شب_یلدا_کا_آغاز
ایران کے عوام سال کی طویل ترین رات، شب یلدا کا قدیم تہوار منا رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران بھر میں قدیم تہوار، شب یلدا کا آغاز

ایران کے عوام سال کی طویل ترین رات، شب یلدا کا قدیم تہوار منا رہے ہیں۔

ایران کے عوام ہرسال موسم خزاں کی آخری رات کو شب یلدا کا تہوارمناتے ہیں جو ایرانی کیلینڈر کے مطابق تیس آذر یا بیس اوراکیس دسمبر کی درمیانی رات کو منایا جاتا ہے۔

قدیم ایرانی تہذیب میں شب یلدا کو تاریکیوں کے مقابلے میں روشنی کی فتح کا تہوار قرار دیا جاتا ہے۔

اس موقع پر خاندان کے سب ہی افراد، گھرانے کے سب سے بزرگ شخص جیسے دادا، دادی، یا نانا، نانی کے گھر جمع ہوتے ہیں اور رات کا بیشتر حصہ بات چیت، ماضی کی اچھی یادوں کے قصوں اور بیت بازی وغیرہ میں بسر کرتے ہیں۔ جبکہ شب یلدا کے مخصوص کھانوں اور موسمی پھلوں سے ایک دوسرے کی خاطر تواضح کرتے ہیں۔

شب یلدا کا تہوارایران کے علاوہ افغانستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اورآذربائیجان میں بھی روائتی طریقے سے منایا جاتا ہے۔

موسمی پھلوں سے ایک دوسرے کی خاطر تواضح کرتے ہیں
مہمانوں کے استقبال کی تیاریاں

 اس رسم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ رشتہ دارجب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو صلح رحم کرنے کا موقع ملتا ہے-