ایران میں امریکی مداخلت پرروس، عراق اور چیچنیا کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i309233-ایران_میں_امریکی_مداخلت_پرروس_عراق_اور_چیچنیا_کا_انتباہ
روس،عراق اور چیچنیا نے ایران میں امریکی مداخلت پر ٹرمپ کو متنبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۷:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران میں امریکی مداخلت پرروس، عراق اور  چیچنیا کا انتباہ

روس،عراق اور چیچنیا نے ایران میں امریکی مداخلت پر ٹرمپ کو متنبہ کیا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے اندرونی معاملے میں مداخلت کرنے سے گریز کرے۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات ایران کا اندرونی معاملہ ہے اور ایران کے اندرونی معاملے میں امریکہ کو مداخلت کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

جمہوریہ چیچن کے صدر رمضان کریمیوف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت ہی اسلامی جمہوریہ ایران کے مسائل کا بہترین حل نکال سکتے ہیں ۔

عراق کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوری المالکی کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی دانشورانہ قیادت کے زیرسایہ تمام غیر ملکی اورایران دشمن منصوبوں کو ناکام بنائے گی ۔

نوری المالکی نے کہا ایران کے بعض شہروں میں پیش آنے والے حالیہ واقعات اس ملک کے داخلی معاملات ہیں کسی کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخالت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

نوری المالکی کا کہنا تھا کہ ایران کے دشمنوں کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ ملنے والا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ایران کے مختلف شہروں میں مہنگائی اور ملک کی اقتصادی صورتحال کے خلاف مظاہرے کئے گئے تھے جس میں بعض شرپسندوں نے نجی اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔