ترکی، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف
Jan ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
ترکی نے ایران میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترکی کی نیوز ویب سائٹ خبرتورک کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلونے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں امن و امان ہمارے لئے اہمیت رکھتا ہے اور ہم بیرونی طاقتوں کے ایران کے اندرونی مسائل میں مداخلت کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایران کے عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں ہم ایران میں بیرونی طاقتوں کے منفی کردار کے سخت خلاف ہیں۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے قانوں کو اپنے ہاتھ میں لینے والے شرپسند افراد کے خلاف ایران کے سیکورٹی اداروں کے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی حکومت اچھے طریقے سے حالات پر قابو پائے گی۔