Jan ۳۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۴۴ Asia/Tehran
  • عشرہ فجر کا پہلا دن ۱ فروری

جانئے عشرہ فجر کے پہلے دن یعنی ۱۲ بہمن ہجری شمسی مطابق ۱ فروری 1979کو کیا ہوا۔

12 بہمن سنہ 1357 ہجری شمسی مطابق 1 فروری سنہ 1979 کو15 سال کی جلا وطنی کے بعد بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ایران کی سرزمین پر قدم رکھا

امام خمینی رح کی تہران آمد

اور ایران کی بہادر و جانثار قوم نے آپ کا بے نظیر استقبال کیا۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ شاید ہی تاریخ کے کسی دور میں عوام نے کسی محبوب رہنما کا اس طرح استقبال کیا ہو۔

 

 

امام خمینی (رح) نے  تہران کے مہرآباد ایئر رپورٹ پر مختصر تقریر میں قوم کا شکریہ ادا کیا اور انقلاب اسلامی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے قبرستان بہشت زہرا تشریف لے گئے جہاں انہوں نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ  میں اس قوم کے تعاون اور حمایت سے حکومت قائم کروں گا۔ امام خمینی (رح) نے بہشت زہرا سے لوٹنے کے بعد تہران میں ایک معمولی سے گھر میں سکونت اختیار کی اور انقلاب اسلامی کی قیادت فرماتے رہے۔

 

ٹیگس