امریکی سازشوں کا آزادی کی ریلیوں سے جواب
اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام نے آج آزادی کی ریلیوں میں بھر پورشرکت کر کے امریکہ کو کرارا جواب دیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے اتوار کے روز اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر تہران میں مرکزی ریلی میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکہ اور صہیونیوں کی نئے سازشوں کے جواب میں اس سال یوم آزادی کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی شرکت تاریخی تھی.
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام نے ان تاریخی ریلیوں میں اپنی بھرپور شرکت سے ایک بار پھر دکھا دیا کہ وہ بانی انقلاب اسلامی کے مشن پر چلتے ہوئے قومی وحدت اور یکجہتی کو جاری رکھیں گے.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہآنے والا نیا ھجری شمسی سال ایرانی قوم کے لئے کامیابیوں، فتوحات، سربلندی اور خوشیوں کا سال ہوگا.
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تہران میں آزادی مارچ کے اختتام کے ساتھ ہی صدر مملکت نے آزادی اسکوائر میں عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔
صدر مملکت کا خطاب جاری ہے اس کی تفصیلات تھوڑی دیر بعد ۔۔۔